بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عاشورہ کے بعد بتائیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عاشورہ کے بعد بتانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عاشورہ کے احترام میں 3 سالہ کارکردگی پیش کرنے کا پلان ایک ہفتے کے لیے موخر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر اگلے ہفتے تفصیل سے بات کریں گے اور بتائیں گے کہ تبدیلی کیا ہے۔

دوسری طرف سینیٹر فیصل جاوید نے بھی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر بات کی۔

انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال کورونا کی وبا کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے 3 برسوں میں یونیورسل ہیلتھ کوریج جیسا بڑا منصوبہ شروع کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ حکومت نے 3 سال میں احساس پروگرام، بلین ٹری پروجیکٹ، کم آمدنی والوں کے لیے گھر کی اسکیم جیسے منصوبے شروع کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ معیشت کا ٹیک آف، کورونا سے نمٹنا، کامیاب خارجہ پالیسی اور کشمیر کاز بھی حکومت کی اہم کامیابیاں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.