بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا نے افغانستان کے ساڑھے 9 ارب کے اثاثے منجمد کردیے

امریکا نے افغان کے مرکزی بینک کے 9 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے افغان سینٹرل بینک کے 9 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ امریکا نے افغانستان کو کیش کی فراہمی بھی روک دی ہے۔

امریکی حکومتی اہلکار نےاس حوالے سے کہا کہ افغان حکومت کے سینٹرل بینک کے اثاثے طالبان تک نہیں پہنچنے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.