dating china free kenyancupid.com login asianeuro dating penpals from america south american brides who will understand me nguyen hong

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فضائی حدود کی بندش، افغان طیارے کو کابل میں لینڈنگ نہ ملی، مشہد واپس چلا گیا

ایران میں کئی دن رکنے کے بعد وطن واپس پہنچنے والے افغانی ایئر لائن کے طیارے کو بھی کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ملی، سوا دو گھنٹے چکر کاٹنے کے بعد طیارہ واپس مشہد ایئرپورٹ پر اتر گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان کی کم ایئر لائن کی یہ پرواز آر کیو 7703 بدھ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 10 منٹ پر مشہد سے افغان دارالحکومت کابل پہنچی، مگر ایئرپورٹ حکام نے طیارے کو حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کابل پر اترنے کی اجازت نہیں دی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کم ایئر کا طیارہ کابل کی فضائی حدود میں سوا 2 گھنٹے تک چکر کاٹتا رہا۔ متعلقہ اتھارٹیز کے انکار پر بوئنگ 737 طیارہ واپس ایران چلا گیا اور مشہد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے ساڑھے 4 گھنٹے بعد واپس وہیں لینڈ کر گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں زمینی کنٹرول طالبان کے پاس ہے جبکہ فضائی حدود اور کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ امریکی افواج کے اختیار میں ہے۔ 

جنہوں نے افغانستان کی فضائی حدود 4 دن سے کمرشل پروازوں کیلئے بند کر رکھی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کابل پر صرف فوجی طیارے لینڈنگ اور ٹیک آف کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.