xyxy south korean girl names almaty photos online dating overseas find new girlfriend app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان افغانستان کرکٹ سیریز کیلئے کیمپ لگانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، کیمپ میں رپورٹ کرنے پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی۔

ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز وطن واپس آ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی کو افغانستان کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے،  سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہوگا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ میچز سری لنکا میں کروانے کا خواہشمند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.