militarycupid con free canadian dating services up personals normal girl height the smile on your face lets me know that

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 22 ہزار سے زائد ہوگئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 22,073 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 1198 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا سے مزید 22 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,766 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم نے بتایا کہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 8.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 اور فیصل آباد میں 4.0 ریکارڈ کی گئی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کا پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے متعلق کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں۔

ملتان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.9 اور گوجرانوالہ میں 2.6 مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا وائرس کے 554 اور راولپنڈی میں127 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

سارہ اسلم نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں 63، ملتان میں 58، چکوال میں 49 اور سرگودھا میں 38 کورونا وائرس کے نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.