بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھائی اشرف غنی مشرقِ وسطیٰ میں ہیں: حشمت غنی

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی کا کہنا ہے کہ میری معلومات کے مطابق اشرف غنی مشرقِ وسطیٰ میں ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے کہا کہ امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دورِ اقتدار میں کرپشن عام تھی۔

حشمت غنی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آنےوالی حکومت میں اہل لوگ شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ امر اللّٰہ صالح سیاسی بندے نہیں، ان کے پاس 2 لوگ نہیں، وہ سوشل میڈیا پر سیاست کر رہے ہیں۔

سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی کا مزید کہنا ہے کہ پنج شیر کے عمائدین بھی لڑنے کو ترجیح نہیں دیتے۔

حشمت غنی نے یہ بھی بتایا کہ طالبان لمحہ بہ لمحہ میری خیریت معلوم کرنے کے لیے کال کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.