بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت مینارِ پاکستان واقعے کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت مینارِ پاکستان واقعے کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ شرمناک فعل ہے، چند سو افراد کے قبیح فعل نے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا اسمبلی ہال کے باہر ٹاکرا ہوگیا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے ، حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.