بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ: حالیہ وباء میں کورونا کیسز 7 ہو گئے

کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے دوران نیوزی لینڈ میں مزید 2 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد حالیہ وباء سے مجموعی کیسز کی تعداد 7 ہو گئی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وباء سے کُل 26 اموات ہوئی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 2 ہزار 936 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے اتنے کم کیسز اور اموات کے باوجود نیوزی لینڈ میں حالیہ لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار 514 تک جا پہنچی ہے۔

اس موذی وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 43 لاکھ 95 ہزار 97 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.