بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی خاتون نے حادثے میں ہلاک شوہر کی مورتی بنواکر پوجا شروع کردی

بھارت میں ایک خاتون نے کار ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والے اپنے شوہر کی مورتی بناکر پوجا شروع کردی۔

خاتون کا شوہر چند سال قبل کار ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگیا تھا، اس کی یاد میں خاتون نے ایک چھوٹا سا مندر تعمیر کروا کر وہاں اپنے شوہر کی سفید سنگ مر مر سے تیار کردہ مورتی کی پوجا شروع کردی ہے۔

جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاسم کی رہائشی پدماوتی کے اس اقدام کی وجہ سے بھارت بھر کے لوگوں کی توجہ اس کی جانب مبذول ہوئی ہے۔

اس عورت نے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر گورو کولا آنکی ریڈی 2007 میں اپنی حادثاتی موت کے فوری بعد اسے خواب میں نظر آیا اور اسے مندر بنانے کو کہا، جس پر میں نے اپنے شوہر کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے مندر بنوایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.