sex cavite filipiono cupid best pinay dating sites international love dating app malunggay juice free matrimonial site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون نے مقدمہ درج کرادیا

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کے الزام میں 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور میں ہجوم کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والی عائشہ نامی خاتون منظر عام پر آگئی، جس نے اپنی مدعیت میں ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے کہا کہ 4 ساتھیوں کے ساتھ ویڈیو بنارہی تھی کہ اُس پر ہجوم نے حملہ کردیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جہاں ہم ویڈیو بنارہے تھے وہاں لوگ جنگلہ پھلانگ کر ہماری طرف آ گئے اور کھینچا تانی کرنے لگے۔

خاتون نے کہا کہ ہجوم نے میرے کپڑے پھاڑدیے اور وہ مجھے ہوا میں اچھالتے رہے، مجھے زد و کوب بھی کیا۔

خاتون نے کہا کہ ہجوم نے مجھ سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھینا، میری سونے کی انگوٹھی اور ٹاپس بھی اتارلیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.