بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملا عبدالغنی برادر قطر سے افغانستان پہنچ گئے

افغان طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر قطری دارالحکومت دوحہ سے افغانستان کے شہر قندھار پہنچ گئے۔

طالبان ترجمان محمد نعیم نے ملا عبدالغنی برادر کے افغانستان پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق کابل میں اقتدار کے خلا کے باعث ملا برادر کو فوری طورپر اہم ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق طالبان کی سیاسی قیادت بھی ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ دوحہ سے افغانستان پہنچی ہے۔

قطر سے افغانستان کے لیے روانگی سے قبل ملا عبدالغنی برادر نے قطری وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.