بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل پرطالبان کے کنٹرول کے بعد نئی دلی تنہا، بھارتی میڈیا کی مودی پر کڑی تنقید

کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد نئی دلی تنہا ہوگیا، بھارت کوچاہیے دور بیٹھ کر میچ دیکھے اور موقع کا انتظار کرے۔ 

مودی کے گن گانے والا بھارتی میڈیا مودی سرکار پر برس پڑا، امریکی اہلکاروں پر مال بنانے کا الزام لگادیا، افغان فورسز میں بھی کرپشن نظر آنے لگی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کئے مگر بھارت کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا۔

بھارتی اپوزیشن رہنما اسد الدین اویسی نے بھی حکومت پرتنقید کی اور کہا کہ برسوں پہلے کہا تھا کہ طالبان سے بات چیت کا راستہ ڈھونڈیں۔ لیکن ان کی ایک نہیں سنی گئی۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کا اقتدار میں آنا دیوار پر لکھا ہے، آج صورتحال سب کے سامنے ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کا 120 رکنی سفارتی عملہ کابل سے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.