hot asia girls male green eyes asain women sex cavite 1 thing 2 do 3 words 4 you thai escort thailand download usa dating site thailand female

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملا عبدالغنی برادر 20 برس بعد افغانستان پہنچیں گے، اہم عہدہ ملنے کا امکان

اہم طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کا آج افغانستان پہنچنے کا امکان ہے، وہ 20 برس بعد اپنے ملک واپس آرہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان آمد پر انہیں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا بھی امکان ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے قطر میں موجود سیاسی دفتر کی قیادت دوحہ سے ہنگامی طور پر قندھار کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ 

طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ قطر طالبان قیادت بھی روانہ ہوگئی ہے۔ 

ادھر قندھار میں قطر طالبان رہنماؤں کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ شہر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کابل میں اقتدار کی خلاء کے باعث ملا برادر کو فوری طور اہم ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے جبکہ ماضی کے اقتدار کی طرح فوری طور پر افغانستان کے حکومتی معاملات قندھار سے چلائے جانے کا امکان ہے۔ 

طالبان کے اہم رہنماؤں کو کابل اور دیگر صوبوں سے قندھار پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق قطر سے آنے والے وفد کا پہلے کابل ائیرپورٹ اترنے کا فیصلہ ہوا تھا، تاہم کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی موجودگی پر وفد کو قندھار اترنے کا کہا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.