بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان:خواتین اینکرز کیساتھ چینل دوبارہ آن ایئر

افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع نیوز نے خواتین اینکرز اور رپورٹرز کے ساتھ اپنی نشریات بحال کردیں۔

کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد اتوار سے زیادہ تر چینلز نے خواتین اینکرز اور رپورٹرز کو ٹی وی اسکرینوں سے ہٹا دیا تھا، اب افغان نیوز چینل کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ چینل نے خواتین اینکرز کی ساتھ اپنی نشریات بحال کردی ہیں ۔

نیوز چینل پر ایک خاتون اینکر نے طالبان کی میڈیا ٹیم کے نمائندے کا انٹرویو بھی لیا ہے، جبکہ خواتین کابل کی سڑکوں پر رپورٹنگ کرتے ہوئے بھی نظر آ رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.