best dating site for married uk grils date for free nae sarang dating site linked to facebook i am an outgoing person

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین نیب اپنی ایکسٹینشن کی کوششوں میں مصروف ہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں احتساب کے عمل کی حالت سب کے سامنے ہے، چیئرمین نیب اپنی ایکسٹینشن کی کوششیں کر رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب پہلی مدت میں ملک کو تباہ کر چکے ہیں،ابھی مزید کرنا چاہتے ہیں، وہ اس حکومت کی کرپشن پر بھی ایک نظر ڈال لیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جن معاہدوں کو برا بھلا کہا جاتا تھا ان سے دوگنی قیمت پر اب حکومت ایل این جی خرید رہی ہے، جو لوگ کہتے تھے لمبے عرصے کے ٹھیکے نہیں کرنے چاہئیں اب ان کو حقیقت نظر آ گئی ہو گی، نیب کو اس حکومت کی اتنی بڑی چوری نظر نہیں آتی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت یکم سمتبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ہم تو تین سال سے کہہ رہےہیں عدالتوں اور نیب تفتیش میں کیمرے لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکے میں کرپشن کا الزام نہیں لیکن کیس ہے کہ ٹھیکہ غلط دیا گیا، حکومت اسی ٹرمینل سے اضافی گیس کا ٹھیکہ کرنا چاہتی ہے، اگر ٹرمینل غلط ہے تو پھر اس سے اضافی گیس کا ٹھیکہ کیوں کر رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب اپنی ملازمت کی توسیع میں مصروف ہیں، انہیں حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں جو حکومت کی پالیسی ہو گی اسکے اثرات بھی گہرے ہوں گے،  حکومت جو پالیسی بنائے اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے، افغانستان کی عوام کی خواہشات کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.