pen pals usa free matrimonial site wanted bf philippine online chat room thailand female gumtree worldwide looking for married women online dating overseas

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی ایل کا فائنل آج کھیلا جائے گا

کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل مظفر آباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔

کے پی ایل کا فائنل آ ج محمد حفیظ کی مظفر آباد ٹائیگرز اور شاہد آفریدی کی روالا کوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ جیو سوپر سے شام 7 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

گزشتہ روز کشمیر پریمیئر لیگ کا کھیلا گیا دوسرا ایلیمینٹرہائی اسکورنگ میچ میں میرپور رائلز نے 4 وکٹ پر 236 رنز اسکور کئے، شرجیل خان نے 141 رنز بنائے ۔

جواب میں راولا کوٹ ہاکس کی تین وکٹیں 34 رنز پر گر گئیں، راولا کوٹ مشکلات میں ضرور آئی لیکن کریز پر موجود کاشف علی نے گیئر بدلتے ہوئے اننگز اگریسو کردی اور شاندار سینچری بناتے ہوئے آخری اوور کی چوتھی گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

کاشف علی نے صرف 51 گیندوں پر 8چھکے اور 9چوکے لگا کر 114 رنز کی شاندر اننگز کھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.