بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ: وین میں آتشزدگی، ہلاکتیں 12 ہو گئیں

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 9 اگست کو راہوالی کے قریب پیش آنے والے مسافر وین میں آگ لگنے کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والا باجوڑ کا رہائشی ہدایت اللّٰہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وین حادثے میں جاں بحق ہونے والا زخمی ہدایت اللّٰہ میؤ اسپتال لاہور میں زیرِعلاج تھا۔

پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے مزید 5 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.