بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: 8 محرم کا جلوس، کنٹینر لگا کر سڑکیں بند

کراچی میں آج آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

سول اسپتال جانے کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی والا راستہ کھلا ہے، جلوس کی طرف آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جائے گا۔

آٹھویں محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیاں اور سڑکیں کنٹینر لگا کر گزشتہ شب ہی سیل کر دی گئی تھیں۔

جلوس کی گزرگاہ پر موجود دکانوں کو بھی باقاعدہ طور پر سیل کیا گیا تھا، جلوس کی گزرگاہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سرچنگ کرے گا۔

جلوس کی گزرگاہ پر موبائل فون سروس معطل ہونا شروع ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.