بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان کی صورتِ حال کا پاکستان کی بانڈ مارکیٹ پر منفی اثر

افغانستان کی صورتِ حال کا پاکستان کی بانڈ مارکیٹ پر منفی اثر پڑا ہے، جس کے باعث اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستانی بانڈز کی کارکردگی بدترین رہی۔

ڈالر میں جاری 10 سالہ پاکستانی بانڈ کی قدر 1.6 فیصد کم ہوگئی۔ یہ پاکستانی بانڈ کی ایک دن میں سب سے بڑی گراوٹ ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے ترکِ وطن کرنے والوں کی بڑی تعداد پڑوسی ممالک پر مالیاتی دباؤ کا باعث بن سکتی ہے، اس تناظر میں پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز شدید دباؤ کا شکار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.