بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین سے انسداد کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے انسداد کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ وزارت صحت حکام کے مطابق گزشتہ تین دن میں مجموعی طور پر چین سے ویکسین کی ایک کروڑ سے زائد خوراکیں لائی گئی ہیں، ان میں سائنو فارم کی 81 لاکھ اور سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ میں سے 40 لاکھ خوراکیں پاکستان نے خریدی ہیں بقیہ خوراکیں کوویکس پروگرام کے تحت ملی ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے متعدد سینٹرز پر سائنو ویک، پاک ویک اور کین سائنو ویکسین کی کمی پر ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کین سائنو کے 32 ہزار اور پاک ویک کے 1 لاکھ سے زائد ڈوز موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.