latin friend finder bbwasian but only love can say i wish i could read your mind im bold

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولاکوٹ ہاکس نے کے پی ایل کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا، فائنل میں جگہ بنالی

راولاکوٹ ہاکس نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔

کے پی ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میں میرپور رائلز کا مقابلہ راولاکوٹ ہاکس سے تھا، جہاں میرپور کے اوپنرز شرجیل خان اور مختار احمد نے 75 رنز کی شراکت بنائی، مختار احمد تو 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے لیکن شرجیل کا بلا رنز اگلتا رہا انہوں 63 گیندوں پر 12 چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 141 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد اخلاق نے 29 رنز بنائے، جس کے ساتھ ہی میر پور نے چار وکٹ پر 236 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنادیا۔

جواب میں راولاکوٹ ہاکس کی تین وکٹیں 34 رنز پر گر گئیں، پھر حسین طلعت اور کاشف علی نے صرف 42 گیندوں پر 85 رنز کی شراکت بنادی۔

حسین طلعت 22 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دانش انیس چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور کپتان شاہد آفریدی 19 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ 

اس موقع پر کاشف علی نے گیئر بدلا اور میرپور کے بولرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے پہلے سنچری بنائی پھر آخر تک کریز پر ڈٹے رہے۔

آخری اوور کی چوتھی گیند پر چھکا لگا کر انہوں نے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچادیا۔

کاشف علی نے صرف 51 گیندوں کی مدد سے آٹھ چھکے اور نو چوکے لگا کر 114 رنز کی شاندر اننگز کھیلی۔

ایونٹ کا فائنل کل مظفر آباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.