بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، برآمدی شعبے کو رعایتی نرخ پر بجلی فراہمی کی منظوری

وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں برآمدی شعبے کو رعایتی نرخوں پر آر ایل این جی اور بجلی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برآمدی شعبے کے لیے رواں مالی سال کے دوران سبسڈی جاری رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق رعایتی نرخوں پر بجلی، آر ایل این جی فراہمی کا فیصلہ برآمدات میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ برآمدی شعبے کی صنعتوں میں توانائی کا استعمال معقول رکھا جائے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی پی پیز کے گیس استعمال پر آڈٹ اعتراضات پر وزارتی سطح پر ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مذکورہ ذیلی کمیٹی تیس دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.