vnam north vancouver dating site linked to facebook pen pals usa matromonial sites sexyfatgirls asian dating uk free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا یکساں نصاب کا خیرمقدم

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ یکساں قومی نصاب  پر وزیراعظم کے وژن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مارکیٹ میں سنگل نیشنل کیریکلم کی نئی کتب دستیاب نہیں ہیں، بدقسمتی سے سنگل نیشنل کیریکلم نہ تو سنگل ہے اور نہ ہی نیشنل ہے۔

ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کا اجراء کردیا گیا ہے۔

کاشف مرزا نے کہا کہ  ناکام وزراء تعلیم وزیراعظم عمران خان کے وژن کو برباد کررہے ہیں،  سیشن 6 ماہ لیٹ کر کے طلبہ کا مزید ایک سال برباد کر دیا گیا، سنگل ایجوکیشن سسٹم کی بجائےسنگل نیشنل کیریکلم کاکھوکھلا نعرہ ناقابل عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں تاحال اس نصاب کا نفاذ نہیں ہوا ہے، 20لاکھ روپےجرمانے اور اسکولز رجسٹریشن منسوخی تعلیم دشمنی ہے، ملک بھر میں نفاذ کتب کی عدم دستیابی کی وجہ سے ناقابل عمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.