my uber hookup gay hookup places in gloucester county nj cancer man and hookups dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیریقینی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنا کابل آپریشن معطل کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اور اسٹاف نہیں اور لوگوں کا رن وے پر ہجوم ہے اس وجہ سے بھی کابل آپریشن معطل کیا گیا۔

افغانستان میں پھنسے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے کابل پہنچنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز کو لینڈنگ کیلئے فضا میں ہی 40 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔

پی آئی اے نے  وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا، فیصلہ مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کے باعث بھی کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.