single males over 30 emo dating site flirting app for married download hello vietnam li gu yi filipiono cupid asian dating uk free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت ہمارے کیسز کو ٹارگٹ کر رہی ہے، عطا اللّٰہ تارڑ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے کیسز کو ٹارگٹ کر رہی ہے اور عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ہفتے وفاقی حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا ، جبکہ ان کو پتہ ہونا چاہیےعدلیہ اور حکومت کا الگ الگ کردار ہے۔

نون لیگی رہنما نے حمزہ شہباز کی بینکنگ کورٹ کے بعد احتساب عدالت میں پیشی پر کہا کہ ایک ہی دن میں ایک ہی نوعیت کے دو کیسز میں پیشی ہوئی ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں اثاثوں والا کیس بنایا گیا، بدقسمتی سے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اندھیر نگری کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.