xyxy tian mi singles to meet jessica27 everyday is happy day date in girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکش ایئر لائن کی پرواز کو کابل میں لینڈنگ کیلئے فضا میں 45 منٹ انتظار کرنا پڑا

افغانستان میں پھنسے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے کابل پہنچنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز کو لینڈنگ کیلئے فضا میں ہی 40 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔

پرواز ٹی کے 706 مقامی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی، حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کابل پر لینڈنگ کی فوری اجازت نہ ملنے پر بوئنگ 777 طیارہ کابل کے مغرب میں 40 منٹ تک فضا میں چکر کاٹتا رہا۔

بعد ازاں ائیرپورٹ حکام کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر ترکش ہوائی جہاز نے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 45 منٹ پر لینڈنگ کی۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ خالد پائندہ نے استعفیٰ دے دیا کر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمرشل پروازوں کیلئے آپریشن گزشتہ رات سے ہی بند تھا۔

گزشتہ رات امریکی ایئر فورس کے طیارے ہی کابل میں لینڈنگ اور ٹیک آف کرتے رہے ہیں، رائل ایئر فورس کا ایک طیارہ بھی اپنے شہریوں کو لینے کابل پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.