stratford dating contract marriage dating site best pinay dating sites wanted bf bonjour indonesia the smile on your face lets me know that

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جمیکا ٹیسٹ: پاکستان 203 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 168 کا ہدف

جمیکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف ملا ہے۔ 

میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کچھ اچھی نہیں رہی، ٹیم کے کپتان بابراعظم 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کی طرف سے عابد علی نے  34، محمد رضوان 30 اور اظہر علی نے 23 رنز بنائے، جبکہ فہیم اشرف 20 اور یاسرشاہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی عمران بٹ، فواد عالم اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ 

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 253 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے تھے جہاں فواد عالم نے 56 اور فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.