super handsome boy find new girlfriend app skype add friends kristel hope nakedthaigirls rich women looking for younger men singles video chat

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے کا پہلا طیارہ کابل سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا، ترجمان پی آئی اے

قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا پہلا طیارہ کابل سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا۔

کابل میں پھنسے  پی آئی اے کے طیاروں کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں دونوں طیارے پرواز کے لیے مکمل تیار تھے۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے دونوں طیاروں کو پرواز کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر مخصوص فوجی نقل و حرکت کے باعث پروازوں کی اجازت روک دی گئی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مخصوص طیاروں کی کابل آمد کے بعد پہلے جہاز کو پرواز کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد پی آئی اے کا پہلا طیارہ کابل سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.