بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مواچھ گوٹھ دھماکا، منی ٹرک ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے دھماکے سے متعلق منی ٹرک ڈرائیور خالد کا کہنا ہے کہ 10 بجے کے قریب موچھ گوٹھ کے مقام پر دھماکا ہوا۔

منی ٹرک ڈرائیور خالد نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  گاڑی بک کرانے کے لیے میرے پاس شام 6 بجے فون آیا تھا، 9 بج کر 20 منٹ پر منی ٹرک میں خاندان کو لے کر نکلا تھا۔

کراچی (اسٹااف رپورٹر)بلدیہ مواچھ گوٹھ موڑ کے قریب…

منی ٹرک ڈرائیور خالد کا بتانا ہے کہ میری گاڑی 3 ہزار میں بک کرائی گئی تھی،  10 بجے کے قریب مواچھ گوٹھ کے مقام پر دھماکا ہوا، موڑ پر گاڑی کی رفتار کم کی تو دھماکا ہوگیا،  دھماکے کی آواز زور دار تھی میرے کان بند ہوگئے تھے۔

ڈرائیور خالد کا کہنا ہے کہ پیچھے والا شیشہ ٹوٹنے سے لگا کہ دھماکا گاڑی میں ہوا ہے، میرے ساتھ دو اور پیچھے 18 سے 20 افراد تھے جن میں زیادہ خواتین اور بچے کم تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مواچھ گوٹھ میں گاڑی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ڈرائیور خالد کا بتانا ہے کہ میں نے گاڑی کے ساتھ چلتے ہوئے یا پیچھے کسی کو آتے نہیں دیکھا، مجھے کچھ نہیں ہوا میرے ساتھ بیٹھےشخص کو چھرے لگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.