cebuana singles beauty asian wanted filipina wife skype add friends download hello vietnam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ صحت پنجاب کی کورونا بوسٹر لگانے کی تجویز

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو کورونا بوسٹر ڈوز لگانے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک سائنو فارم اور سائنو ویک تسلیم نہیں کر رہے ،اس لیے بوسٹر ڈوز لگانا چاہتے ہیں تاکہ وہ بیرون ملک سفر کرسکیں.

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بیرون ملک جانے کے خواہشمند ویکسینیٹڈ افراد کو بوسٹر ڈوز کی تیسری اور چوتھی خوراک لگانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بوسٹر ڈوز بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے ہو گی۔

محکمہ صحت پنجاب نے اجازت کیلئے این سی او سی کو خط لکھ دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم کے بعد اگست میں بوسٹرز لگنے کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.