pen pals usa baby lips philippines but only love can say asian teen meat com li gu yi

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹرک دھماکا: شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کراچی میں ٹرک میں ہوئے دھماکے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

جاری کیئے گئے بیان میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب سے آنے والے خاندان کو بے رحمی سے نشانہ بنانا افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، معصوم افراد کا لہو بہانے والوں کو گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.