dating ladyboys kenyancupid.com login internet dating australia free stratford dating tiny little asian assian women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خود کومستند آل راؤنڈر منوانا ہے، عامر یامین

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم باغ اسٹالینز کے آل راؤنڈر عامر یامین کا کہنا ہے کہ خود کو مستند آل راؤنڈر منوانے کے لیے بہت کوشش کر رہا ہوں ، پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں قومی ٹیم میں موقع ملا تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھاوں گا۔

آل راونڈر عامر یامین کی ٹیم باغ اسٹالینز پلے آف میں تو جگہ نہ بنا سکی لیکن عامر یامین نے اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس سے ضرور متاثر کیا اور توجہ حاصل کی۔

عامر یامین کہتے ہیں کہ کشمیر پریمیئر لیگ میرے لئے بڑی اچھی ثابت ہوئی ہے شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے اسٹارز کی موجودگی میں پرفارم کا موقع ملا جو میرے لیے بہتر ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ایل سے قبل خود کو آل رؤنڈرز منوانے کے لئے بہت محنت کی پرانے بال کے استعمال پر محنت کی بیٹنگ بھی بہتر ہوئی خود کو مستند آل راؤنڈر منوانا ہے اور پاکستان ٹیم کے لئے اچھا کرنا ہے ۔

عامر یامین نے کہا کہ پہلے سے خود کو بہتر محسوس کرتا ہوں موقع ملا تو فائدہ اٹھاؤں گا میرے لیے کے پی ایل کا تجربہ شاندار رہا ، یہاں مقابلے کی کرکٹ ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.