attractive asian asian matrimonial sites uk dating china free country boy funny does adult friend finder work asian teen meat com cubby loving single sites for free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔ 

خیال رہے کہ چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والی طالبہ خدیجہ صدیقی کے گھر پر آج فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ 

ایل ایل بی کی طالبہ خدیجہ 2016 میں چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئی تھی ، خدیجہ پر اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے23 وار کیےتھے۔

خدیجہ صدیقی کے والد احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آج کے واقعے کے بعد تشویش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر اکیلی تھیں، پولیس کانسٹیبل کو یوم آزادی کے دن پر چھٹی دی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خدیجہ کے والد احمد صدیقی نے کہا تھا کہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، گھر آیا تو خدیجہ بہت پریشان تھی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ خدیجہ نے مجھے بتایا کہ گھر پر کوئی فائر کرکے گیا ہے، جس کے بعد میں نے 15 پر کال کی تو پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.