bagoong isda in english kills me makes me feel alive mett life living in pattaya cairns rub and tug meet single women in south africa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر مملکت کی جانب سے طلحہ اور ارشد کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ایتھلیٹس کو دس، دس لاکھ روپے کیش ایوارڈز سے نوازا گیا۔

جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس بورڈ اور ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری بھی موجود تھے۔

صدر پاکستان نے دونوں ایتھلیٹس کی کارکردگی کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ارشد ندیم اور طلب طالب نے صدر پاکستان کو اپنے مستقبل کے پلانز سے آگاہ کیا۔

بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ شروع دن سے دونوں ایتھلیٹس کے ساتھ ہے اور مستقبل میں بھی ان کے پلان پر اسپورٹس بورڈ ان سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

صدر پاکستان نے آخر میں ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو دس دس لاکھ جبکہ کوچ فیاض بخاری کو پانچ لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.