is a dating site right for me hot young thai girls christian bookstore fort myers internet dating australia free iligan philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز نے فائنل میں جگہ بنالی

کشمیر پریمیئر لیگ میں مظفرآباد ٹائیگرز نے راولا کوٹ ہاکس نے کو 7 رنز سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔

مظفرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 164 رنز بنائے جبکہ راولاکوٹ کی ٹیم آخری اوور میں 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے کوالیفائر میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 164 رنز بنائے، انور علی 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

عمران رندھاوا اور دانش عزیز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں راولا کوٹ کی وکٹیں ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے گرتی گئیں، حسین نے 52 رنز بنائے۔

آخری اوور میں دانش عزیز نے جارحانہ انداز اپنایا اور سہیل تنویر کے 19ویں اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگاکر ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے۔

لیکن سہیل تنویر نے مسلسل 2 گیندوں پر وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا جبکہ راولا کوٹ کے آخری بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے۔

مظفرآباد نے 7 رنز سے میچ جیت کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.