نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گرفتار مالی جان محمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔
ملزم جان محمد کو ڈیوٹی جج شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
عدالت نے ملزم جان محمد کو 28 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اسکے والدین بھی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.