best dating site for married uk i hate liars poems 1 thing 2 do 3 words 4 you woman dating site living in pattaya queen without a crown dating ladyboys

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلی سندھ کی ڈاکٹروں کو کائنات کی مکمل صحتیابی تک اسپتال میں رکھنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  گھوٹکی ٹرین حادثے کا شکار کائنات  کی خیریت دریافت کرنے آغا خان اسپتال پہنچے، ڈاکٹروں کو وزیراعلیٰ نے کائنات کی مکمل صحتیابی تک اسپتال میں رکھنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے میں 13 سالہ کائنات شدید زخمی ہوئی تھیں، کائنات کو وزیراعلیٰ سندھ نے 24 جنوری کو آغا خان اسپتال منتقل کروایا تھا، حادثے میں کائنات کے رشتہ دار ،والدین اور بھائی شہید ہوگئے تھے۔

ٹرین حادثے کے باعث کائنات کی دونوں ٹانگیں اور ایک بازو میں فریکچرز تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے کائنات کی حالت دیکھ کر انکو فوری آغا خان اسپتال منتقل کروایا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کائنات کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت نے برداشت کئے، وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ایک ڈاکٹر کو کائنات کی دیکھ بھال کیلئے مقرر کیا۔

آج اسپتال پہنچنے پر مراد علی شاہ نے کائنات سے کہا کہ آپ کی پڑھائی کے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے کائنات کے بھائی کو بھی نوکری دینے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹرز کو ہدایات کی کہ جب تک کائنات مکمل صحتیاب نہ ہو اسکو اسپتال میں رکھیں۔

کائنات نے وزیراعلیٰ سندھ اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.