www gogol ecom south american brides vnam north vancouver single sites for free asianeuro dating thai escort thailand

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کی شہ رگ KMC ہے: مرتضیٰ وہاب

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کراچی کی شہ رگ ہے۔

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ (کے ایم سی) بلڈنگ میں پرچم کشائی کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کراچی کی شہ رگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کرنی ہے کہ آنے والا کل ایک شاندار کراچی کی نوید ہو۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے ایم سی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.