بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہوسکتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی فلاح، بہبود اور خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔ معیشت کی بحالی، کورونا اور ماحولیاتی تحفظ پر ہماری پالیسیوں کو عالمی طور پر پذیرائی ملی۔

قوم کو جشن آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہوسکتا ہے، کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ معاشی و سماجی ایجنڈے کی پیروی کیلئے ہم اندرونی اور بیرونی امن چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.