بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کبھی نیب تو کبھی ایف آئی اے بلا رہا ہے، شہلا رضا

سندھ کی وزیر برائے انسانی حقوق شہلا رضا نے کہا ہے کہ کبھی نیب تو کبھی ایف آئی اے بلا رہا ہے، میری ساکھ خراب کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیش نہیں ہوئے، صرف شہلا رضا اور ناصرحسین شاہ پیش ہوئے اور تفتیش کا حصہ بنے۔

 حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ اپنا موبائل ایک ہفتے کے لیے سرنڈر کریں، ہمارے کارکنوں کو ایف آئی اے اسلام آباد طلب کیا جارہا ہے۔

 شہلا رضا نے کہا کہ خوشی ہے پی ڈی ایم احتجاج کررہی ہے، استعفے نہیں دے رہی، پیپلز پارٹی کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.