russian dating site profiles find new girlfriend app thai escort thailand free matrimonial site i wish i could read your mind alice facebook profiles

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اندرون ملک فضائی سفر کیلئے ہدایت نامہ جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا، اندرون ملک فضائی سفر کیلئے 10 ستمبر سے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد مکمل ویکسی نیشن کی صورت میں ہی اندرون ملک سفر کرسکیں گے۔

اماراتی ویزا ہولڈز پاکستانیوں کو واپسی سے پہلے “اماراتی حکومت کا اجازت نامہ” لینا ہوگا۔

 سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایک ڈوز لگوانے والے پاکستانی مسافروں کو دی گئی رعایت 10 ستمبر سے ختم کردی جائے گی۔

سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ حکام، تمام ایئرلائنز سے پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.