بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریاست مخالف بیانیے کی حکومتی رپورٹ گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، خرم دستگیر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف بیانیے کی حکومتی رپورٹ گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ خود عمران خان نے غیر ملکی دوروں میں ایسے بیانات دیئے ہیں، جو ریاست مخالف بیانیے کی تعریف پر پورے اترتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنی پابندیاں موجودہ دورِ حکومت میں ہیں، مارشل لاء ادوار میں بھی نہیں تھیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ دورہ ایران میں عمران خان کا بیان، کہ ایران میں دراندازی ہوتی ہے، ریاست مخالف بیان تھا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کا بیان، کہ مودی کی حکومت آنا اچھا ہوگا، ریاست مخالف بیان تھا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کے لیے آواز اٹھانا ریاست مخالف بیانیہ نہیں ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.