بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثنا، خرم دستگیر اور شاہد خاقان جیسے لوگ ٹیکنالوجی سے ناواقف ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا ثنا، خرم دستگیر اور شاہد خاقان عباسی جیسے لوگ ٹیکنا لوجی سے ناواقف ہیں، ان کی مضحکہ خیز پریس کانفرنس سے یہی امید تھی۔

مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔

فواد چوہدری نے شاہ زیب خان زادہ سے کہا کہ آپ ہندوستان کی محبت میں باؤلے کیوں ہوئے جارہے ہیں، سوال یہ ہے کہ ٹوئٹس کہاں سے ہورہی ہیں؟۔

 ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اپنی رپورٹ میں کسی جگہ کسی کو ریاست مخالف قرار نہیں دیا، رپورٹ میں پاکستانیوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کیے جانے والے ڈیڑھ سو ٹرینڈز کا ڈیٹا فراہم کیا گیا، ان ٹرینڈز پر 37 لاکھ ٹوئٹس کی گئیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنی پابندیاں موجودہ دورِ حکومت میں ہیں، مارشل لاء ادوار میں بھی نہیں تھیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ رپورٹ میں سوشل میڈیا کا بیانیہ تشکیل دیا گیا، جس میں بھارت اور افغانستان کے لوگوں سمیت کئی دوسرے لوگوں نے حصہ لیا، بھارت نے BOT ٹیکنالوجی استعمال کر کے پاکستان کے خلاف ٹوئٹس کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.