online dating overseas farnham thai date in girls time cebu philippines right now flirt com login

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میو اسپتال میں زیر علاج مریض کی خود کشی

لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج مریض نے خود کشی کرلی، 35 سالہ شخص 3 اگست کو اسپتال میں داخل ہوا تھا، مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق مریض نے آ ج صبح پھل کاٹنے والی چھری سے اپنی گردن زخمی کرلی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور اسٹاف نرس نے فوری مریض کا آپریشن کیا، تاہم مریض خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جعلی ویکسین کارڈ بنا کر دینے والے 36 افراد پر مقدمہ درج ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لےکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مریض کے بھائی اسحاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھائی کاشف کورونا اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھا۔

 اسحاق  نے کہا کہ کاشف کو دونوں بیماریوں کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری تھی، کاشف نے بیماری سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.