the smile on your face lets me know that single sites for free how to meet girls in the philippines download hello vietnam hurry up in chinese thai sex mature vnam north vancouver

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت پنجاب کے پہلے سے کام کرنے والے تمام ترجمان فارغ، نوٹیفکیشن جاری

فیاض الحسن چوہان نے ترجمان حکومتِ پنجاب بنتے ہی اپنے سوا تمام ترجمانوں کو فارغ کردیا۔

حکومت پنجاب کے پہلے سے کام کرنے والے تمام ترجمان فارغ کردیئے گئے،  نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے صرف ایک ترجمان فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔

تحریک انصاف کے 30 سے زائد رہنماؤں کو ترجمان حکومت پنجاب مقرر کیا گیا تھا، پنجاب حکومت کے ترجمانوں میں ارکان اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اب زیادہ وقت انتخابی حلقے سیالکوٹ میں گزاریں گی۔

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا ترجمانوں سے متعلق گزشتہ تمام احکامات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سے کوئی بھی ترجمان پنجاب حکومت کا ٹائٹل استعمال نہیں کرے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کے واحد ترجمان صرف فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.