بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ  پاکستان سب سے زیادہ افغانستان میں امن کا متمنی ہے، امید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، پاکستان نے افغان مسئلے میں 80ہزار سے زائد جانوں کا نقصان اٹھایا،  پاکستان سب سے زیادہ افغانستان میں امن کا متمنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ٹرائیکا پلس میٹنگ میں حصہ لیا، امید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا۔

افغان آرمی چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کمیشن کے ساتھ دورہ آزاد کشمیر میں ہر طرح کا تعاون کیا، کمیشن کے دورے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا جائزہ لینا تھا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات کے لیے افغانستان کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، آئی جی کو ہدایت کی ہے اپنی تحقیقاتی رپورٹ افغان ٹیم کو دیں۔

زاہد حفیظ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور عراق کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، عراق سے زائرین کے ویزے کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.