بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابِ دوستی کھول دیا گیا

پاک افغان بارڈر باب دوستی ایک ہفتے کی بندش کے بعد آج کھول دیا گیا، پہلےمرحلے میں پیدل آمدورفت کو بحال کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کاکہنا ہے کہ بارڈر کے دونوں جانب پاکستانی اور افغان شہری اپنے اپنے ملک جانے لگے ہیں۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ پاک افغان دو طرفہ ٹریڈ بھی آج بحال کی جارہی ہے، پاکستانی ٹرکوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی 7 روز سے ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند تھا، سرحد کے دونوں جانب بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری پھنسے ہوئے تھے۔

لیویز حکام کے مطابق پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ اور پیدل آمد و رفت بھی معطل تھی۔

افغانستان واپس جانے والے افغان شہریوں کی بھی بڑی تعداد چمن میں پھنسی ہوئی تھی۔

ایک ہفتہ قبل اسپین بولدک میں طالبان انتظامیہ نےباب دوستی بند کیا تھا، ایک ہفتے کے دوران تین بار سرحدی حکام میں سرحد کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.