بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوکھا اسپغول کھانے کا حیرت انگیز فائدہ

تقریباً ہر گھر میں اسپغول کا استعمال کیا جاتا ہے، اسپغول کا استعال زیادہ تر گھر کے بڑے بوڑھے افراد کرتے ہیں جنہیں قبض جیسی بیماری اور خراب ہاضمے کی شکایت ہوتی ہے  مگر اس کا استعمال نوجوانوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے، اسپغول کے پورے فوائد حاصل کرنا اور اس سے متعلق مکمل معلومات ہونا بےحد ضروری ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق اسپغول اپنے اندر بڑی بڑی ادویات سے زیادہ اثر رکھتا ہے، فائبر حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ اسپغول ہے جس کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، یہ انسانی جسم میں موجود خون سے اضافی اور منفی کولیسٹرول کے خاتمے کا سبب بنتا ہے جس کے نتیجے میں دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، ایکنی کیل مہاسوں جیسی شکایت دور ہوتی ہے، معدے اور آنتوں کی صفائی اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے، بے وقت بھوک کا احساس کم ہوتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے ۔

ذیابطیس ایک میٹابولک مرض ہے جس میں جسم اپنی توانائی کے لیے گلوکوز استعمال کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے، انسانی جسم حاصل کردہ غذا سے وہ طاقت نہیں لے پاتا جتنی اسے ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ جسم کا انسولین کی مطلوبہ مقدار نا بنانا ہوتا ہے یا پھر پیدا شدہ انسولین درست کام نہیں کر رہی ہوتی۔

غذائی ماہرین کی جانب سے چیا سیڈز یعنی کے تخم داؤدی اور تخم بالنگا کو سپر فوڈ قرار دیا جاتا ہے جبکہ ان دونوں کا استعمال فوائد میں یکساں ہے، جب بات وزن کم کرنے کی آتی ہے تو ماہرین غذائیت اسے ڈائیٹ میں ضرور شامل کرنے کو کہتے ہیں، دونوں ہی کیلشم اور فائبر حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ بھی ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق اسپغول کی ایک چمچ مقدار ( 16 گرام ) میں 35 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ 1 فیصد فیٹ، 1 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، 189 ملی گرام پوٹاشیم، 27 فیصد ڈائیٹری فائبر  1 گرام شوگر ، 2.5 گرام پروٹین، 3.4 فیصد آئرن پایا جاتا ہے جبکہ سو گرام اسپغول 71 گرام فائبر فراہم کرتا ہے۔

اسپغول کا چھلکا ہے کیا ؟

غذائی ماہرین کے مطابق اسپغول ایک بیج ہے جس کا چھلکا بطور فائبر استعمال کیا جاتا ہے، اس کی تاثیر سرد ہوتی ہے اور اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول بھی کہا جاتا ہے۔

جاوتری جسے جلوتری بھی کہا جاتا ہے اس کا شمار گرم مسالے میں کیا جاتا ہے، جاوتری کے استعمال کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جبکہ اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جنہیں جاننا بے حد ضروری ہے۔

ہر انسان صحت مند زندگی جینا چاہتا ہے جبکہ اس کے لیے کوشش بہت کم لوگ کرتے ہہں، ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کا راز ہری سبزیوں میں چھپا ہے جبکہ ان کے استعمال کے نیتجے میں مجموعی صحت سمیت جسمانی اعضاء کی کارکردگی بہتر، ہڈیاں، جوڑ، پٹھے مضبوط اور اسکن صاف ہوتی ہے اور یہ صاف شفاف جِلد کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

اسپغول کے فوائد

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپغول کے بیجوں میں فیٹس یعنی روغن پایا جاتا ہے جبکہ اس کے چھلکے فیٹس سے پاک ہوتے ہیں، اسے بگھونے کے نتیجے میں یہ فالودہ نما جیلی کی شکل اختیار کر لیتا ہے جو انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف مؤثر کردار ادا کرتا ہے، اسپغول فائبر سپلیمنٹس (غذائی ریشے) کا بہترین ذریعہ ہے۔

سوکھے اسپغول کا استعمال اور فائدہ

آج کل نوجوانوں میں  تیزی سے پھیلتی بیماری موٹاپا ہر کسی کا درد سر بنا ہوا ہے، موٹاپے کی بڑی وجہ باہر کی غذائیں، فاسٹ فوڈ، کولا ڈرنکس ، مرغن غذائیں بن رہی ہیں، اول تو یہ غذائیں کھانی نہیں چاہئیں، ماہرین کے مطابق اگر آپ نے کسی دن کوئی مرغن غذا کھا لی ہے تو اب اس کے آدھے گھنٹے بعد اسپغول کو بھگوئے بغیر دھیان سے ایک چمچ مقدار کے برابر  منہ میں رکھیں اور اوپر سے آہستہ آہستہ کر کے دو گلاس پانی پی لیں۔

اس عمل سے آپ کا معدہ فاسٹ فوڈ میں موجود اضافی کیلوریز اور کولیسٹرول کو  ہضم کرنے کے بجائے اسے باہر خارج کر دے گا جس کے نتیجے میں  وزن میں کمی کے خواہشمند افراد موٹاپے سے بچ سکتے ہیں۔

صحت کا خزانہ اپنے اندر سموئے، سب کا پسندیدہ پھل سیب کے موسم کی آمد آمد ہے، ایسے میں اس کے روزانہ استعمال سے متعلق تو کئی کہاوتیں مشہور ہیں مگر اس پھل کے استعمال کے فوائد ان کہاوتوں سے بھی کئی گنا زیادہ ہیں جن سے اکثر افراد ناواقف نظر آتے ہیں اور اس موسمی پھل سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں۔

اسپغول کے استعمال کے دیگر فوائد

خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے کے لیے اسپغول کے اثرات سائنس سمیت ماہرینِ جڑی بوٹی بھی تسلیم کرتے ہیں، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اسپغول انسانی جسم میں برے کولیسٹرول (Low Density Lipoprotein) کی سطح کم کرنے میں بھی مفید ہے۔

اسپغول کے ذریعے صحت مند انداز میں وزن کم کیا جاسکتاہے جبکہ اسپغول پانی کی کمی بھی دور کرتا ہے۔

اسپغول پانی میں ملا کر پینے سے عمل انہضام کی نالی کے ذریعے فُضلے کو با آسانی گزارنے میں مدد کرکے قبض سے بچاتا ہے، گیس اور بدہضمی میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

اعلیٰ ریشے دار غذا جیسے اسپغول بڑی آنت کے کینسر کے خلاف مؤثر ہے اور آنت کے کینسر سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔

یہ خون میں شوگر کی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتا ہے اور ذیابیطس کے مرض کے خطرے سے بچاتا ہے۔

کتھئی رنگ کے چھوٹے چھوٹے السی کے بیجوں میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھیں ہیں، السی بے شمار طبی خصوصیات کی حامل ہے اسی لیے السی کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا کا احصہ بنانا چاہیے، السی کے استعمال کے نتیجے میں خواتین کو صحت سے متعلق متعدد مسائل کے حل سمیت جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔

ذائقے میں کڑوی مگر مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے والی جڑی بوٹی ’پنیر بوٹی‘ کے استعمال کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہں، اس میں موجود طاقت ور قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہی اسے متعدد بیماریوں کی بہترین دوا بناتے ہیں، پنیر بوٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اگر استعمال کر لیا جائے تو بہت سی شکایات سے دائمی طور پر چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، یہ شریانوں کے اندر جمی چکنائی کو دور کرکے منفی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں روزانہ 12 گرام اسپغول کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرسکتا ہے۔

اسپغول ہارمونل عدم توازن کا شکار خواتین کے لیے بھی مفید ہے، اس کا استعمال جسم میں ایسٹروجن کی پیداوار میں اضافہ اور ہارمونل عدم توازن کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

خوبصورت دکھنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے جبکہ خواتین سجنے سنورنے کے دوران اپنی آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے لیے نقلی پلکوں کا استعمال کرتی ہیں تاکہ اُن کی آنکھیں واضح اور خوبصوت نظر آ ئیں، چند مفید ٹوٹکوں پر عمل کر کے قدرتی طور ہی لمبی اور گھنی پلکیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

نیم ایک سدا بہار قدیم درخت ہے جس کی عُمر دو سو سے پانچ سو سال تک ہوتی ہے، نیم کا درخت کم از کم 30سے 40 فٹ اونچا، گھنا اور سایہ دار ہوتا ہے، نیم کا درخت جہاں ماحول دوست اور اس کے پتے صحت سے متعلق کئی شکایات سے نجات دلاتے ہیں وہیں اس کے تیل کے استعمال سے بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اسپغول کے استعمال میں ضروری احتیاط

شوگر، گردوں کے مریض اور زیرِ علاج افراد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔

اسپغول کے ساتھ کوئی دوا استعمال نہ کریں، اگر آپ کوئی دوا لیتے ہیں تو اسپغول سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے بعد دوا کا استعمال کریں۔

ادویات کے ساتھ اسپغول کے استعمال سے مضر صحت اثرات سامنے آ سکتے ہیں لہٰذا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اسے استعمال نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.