بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناراض بیوی میکے سے واپس نہ آئی، شوہر نے گھر کو آگ لگادی

رائیونڈ میں شوہر نے بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر اپنے ہی گھر کو آگ لگادی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ناراض بیگم میکے سے واپس نہ آئی تو شوہر نے گھر کو تالا لگاکر آگ لگادی، جس سے  گھر میں رکھا دو بیٹیوں کا سارا جہیز جل کر خاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ دھلے کے علاقہ ربانی ٹاؤن میں گذشتہ روز پیش آیا۔

رائیونڈ میں پیش آئے واقعے پر گھر میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ طلب کرنا پڑی۔

پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے، بیوی سے جھگڑا ہوا تو وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی، واپس نہ آئی تو ملزم نے گھر جلادیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.