بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان ہمارے بھائی ہیں، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغان ہمارے بھائی ہیں، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

رحیم یار خان میں مندر کو نقصان پہنچانے کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھونگ مندر کو دو دن میں بحال کرکے ہندو برادری کے سپرد کردیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے۔

اس موقع پر علامہ عارف واحدی نے کہا کہ چاہتے ہیں ملک میں امن و امان برقرار رہے، ملک میں امن کی بحالی میں سیکیورٹی فورسز کا اہم کردار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.